ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وردا طوفان سے دو لوگوں کی موت، تمل ناڈو میں معمولات زندگی درہم برہم ؛ کئی لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی

وردا طوفان سے دو لوگوں کی موت، تمل ناڈو میں معمولات زندگی درہم برہم ؛ کئی لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی

Mon, 12 Dec 2016 21:27:31  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 12دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)میٹروپولیٹن اور شمالی تمل ناڈو کے ساحلی اضلاع میں تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ہوئی بھاری بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی جہاں سمندری طوفان ”وردا“نے آج دستک دی۔طوفان کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور نچلے علاقوں میں رہنے والے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔طوفان کی وجہ سے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور سینکڑوں درخت اکھڑ گئے، بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی اور ہوائی اور سطحی نقل و حمل ٹھپ ہو گئی جس سے عام معمولات زندگی مفلوج ہو گئی۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ایک اعلی افسر نے یہاں بتایا کہ طوفان اب بھی یہاں سے گزر رہا ہے، صرف چھوٹا سا حصہ یہاں سے گزرا ہے۔

آئی ایم ڈی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل (ملازمت)ا یم مہاپاتر نے کہا کہ بہرحال راحت کی بات یہ ہے کہ وردا کمزورپڑ رہا ہے اور اگلے تین گھنٹے میں اس طوفان میں تبدیلی ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ طوفان چنئی میں ڈھائی سے ساڑھے چار بجے کے درمیان پہنچا جہاں ہواؤں کی رفتار 11سے 120کلومیٹر فی گھنٹے تک بڑھ گئی،اب اس کے کمزور ہونے کے اشارے مل رہے ہیں اور اگلے تین چار گھنٹے میں ہواؤں کی رفتار کم ہو کر 60سے 70کلومیٹر فی گھنٹہ رہ جائے گی۔


Share: